ٹرمپ 4ستمبر کو کملا سے مباحثے کیلئے رضامند

Aug 04, 2024

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 4ستمبر کو اپنی حریف کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے امریکی چینل فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کیساتھ مباحثے میں فل ارینا آڈیئنس کی شرط رکھی ہے۔ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کملا ہیرس کے ساتھ 4ستمبر کو صدارتی مباحثے کی فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فاکس نیوز کا صدارتی مباحثہ پنسلوینیا میں ہوگا۔

مزیدخبریں