اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ زبردستی چھینا گیا، ملک اور خطے کی صورتحال کی وجہ سے محتاط بیان دے رہے ہیں۔ ملک اور اداروں کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعہ کی تحقیقات کیلئے بہتر فورم جوڈیشل کمشن ہو سکتا ہے۔ ملک کے مستقبل کیلئے احتیاط سے فیصلے کرنا ہوں گے۔ ہم ملک میں انارکی اور عدم استحکام نہیں چاہتے۔ وفاقی حکومت ہمیں ہمارا آئینی و قانونی حق نہیں دے رہی، ہم صرف اور صرف عوام تک اپنی آواز اور بیانیہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت سے متعلق مسئلہ تنظیمی معاملہ ہے ٹھیک ہو جائے گا۔ ہم جلسہ کریں تو یہ دفعہ 144 لگائیں‘ فیصلہ عوام کریں گے کہ کون حق پر ہے۔ خواجہ آصف سے پوچھیں یہ کتنے جلسے کرتے تھے کتنے لوگ نکلتے تھے۔
مینڈیٹ چھینا گیا‘ انارکی اور عدم استحکام نہیں چاہتے: اسد قیصر
Aug 04, 2024