کامونکی(نمائندہ خصوصی)باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر17 سالہ نوجوان نے کنپٹی میں گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات دس بجے کے قریب موڑ ایمن آباد کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سترہ سالہ حمزہ ہنجرا کو اسکے والد جاوید ہنجرا نے دوستوں سے ملنے اور آوارہ گردی سے منع کیا۔