کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھل چکے ہیں۔ جماعت اسلامی بھی گورنر ہاؤس کے اندر آ جائے۔ برسات کا موسم ہے۔ آپ کو پکوڑے بھی کھلائیں گے۔ گرمی بہت ہے آئی ٹی کیمپ میں اے سی لگے ہیں۔ آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کیلئے دھرنے میں شریک نوجوان اپنی اسناد ضرور ساتھ لائیں۔
برسات ہے، اندر آئیں پکوڑے کھلائیں گے، گورنر سندھ کی دھرنے والوں کو دعوت
Aug 04, 2024