اسلام آباد(این این آئی) سٹیٹ بنک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ سٹیٹ بنک نے بتایاہے کہ جون 2024 میں 10168 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے، مالی سال 24 میں ایک لاکھ 26 ہزار 893 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 12 ہزار 778 رہی۔ سٹیٹ بنک حکام کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جون میں 20 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے اور مالی سال 2024 میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2 ارب ڈالرجمع کرائے گئے جب کہ ستمبر 2020 سے جون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کل 8.25 ارب ڈالرجمع کرائے گئے ہیں۔ سٹیٹ بنک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے 5.21 کروڑ ڈالر مقامی سطح پراستعمال ہوئے، اکاؤنٹس سے 1.61 ارب ڈالر نکلوائیگئے جب کہ جون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں واجب الادا ڈپازٹ 1.43 ارب ڈالر ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ‘ سٹیٹ بنک
Aug 04, 2024