اویس لغاری نے آئی پی پیز معاملے پر حافظ نعیم کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم کو مناظرے کا چیلنج دیدیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کیلئے تیار ہوں۔ امیر جماعت اسلامی اپنے ساتھ دو چار انجینئرز بھی لے آئیں وہ اکیلے گریٹ ڈیبیٹ کیلئے تیار ہیں۔وزیر توانائی نے کہا آئی پی پیز کے معاملے کو اجاگر کرنا قابل تعریف لیکن اس پر سیاست مناسب نہیں۔

ای پیپر دی نیشن