لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں چین کو بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز کا گولڈ میڈل دلانے کے بعد خاتون کھلاڑی کو شادی پیشکش ہو گئی۔چین کی بیڈ منٹن خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش مینز ڈبلز کے ہم وطن کھلاڑی نے کی،۔ہاونگ یاکیونگ نے زہینگ سیوئی کے ساتھ مل کر چین کیلئے مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا۔چین کے مینز ڈبلز کے کھلاڑی لیو یو چن نے ہاونگ یاکیونگ کو شادی کی پیشکش کی، لیو یوچن اور ہاونگ یاکیونگ مکسڈ ڈبلز پلئیرز کیساتھ ساتھ ایک عرصے سے ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں۔ ہاونگ یاکیونگ نے شادی کی پیشکش قبول کر لی اور ہاں بول دی۔اس سے قبل ارجنٹائن کی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلو سائمونٹ نے ہم وطن ہاکی کی کھلاڑی ماریہ کو شادی پیشکش کی، دونوں کھلاڑیوں کی اولمپک ولیج میں منگنی ہوئی۔فرانسیسی سکیف سیلرز سارہ سٹیورٹ اور چارلین پیکون نے اولمپک مقابلے کے دوران کانسی کا تمغہ جیتا، جس کے فوراً بعد دستے میں شامل ان کے ساتھیوں نے انہیں شادی کی پیشکش کردی، جسے دونوں نے قبول کرلیا۔سارہ اسٹیورٹ نے بتایا کہ ان کے ساتھیوں نے ان سے ایونٹ کے شروع میں کہا تھا کہ ’اگر وہ اولمپکس میں میڈل حاصل کریں گی تو وہ منگنی کرلیں گے، مگر صرف سونے یا چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر، جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے تو میں منگنی نہیں کروں گی، تاہم اب جب وہ کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئیں تو کھلاڑیوں نے انہیں پھر بھی پروپوز کردیا، جسے انہوں نے فوراً قبول کرلیا۔ سارہ سٹیورٹ نے اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی صحافیوں کو دکھائی۔دوسری کھلاڑی چارلین پیکون کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی کی جانب سے شادی کی پیشکش کرنا ان کیلئے ایک شاندار لمحہ تھا۔