حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاسپورٹ آفس کے ساتھ غیر قانونی موٹر سائیکل سٹینڈ بناکر سادہ لوح لوگوں کولوٹنے والے شخص نے پاسپورٹ آفس پر مسلح ہوکر دھاوا بول دیا جہاںپر ملزم نے سیکورٹی گارڈ سے گتم گتھا ہوکر اسکی وردی پھاڑ دی اور بعدازاں آفس کے سرکاری ریکارڈ کو پھاڑتے ہوئے کمپیوٹرز توڈ دیئے جس پر پولیس سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی اعوان کے رہائشی ملک ندیم عرف شیدونے پاسپورٹ آفس کے ساتھ والے مکان میں غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈبنارکھا ہے جو مبینہ طور پر سادہ لوح لوگوں کو نہ صرف لوٹتا ہے بلکہ بھتہ بھی وصول کرتاہے جب پاسپورٹ آفس کے عملہ نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم ملک شیدو نے گذشتہ روز تیز دھار آلہ کے ساتھ پاسپورٹ آفس میں داخل ہوکر سیکورٹی گارڈ کو زدوکوب کرتے ہوئے اسکی یونیفارم پھاڑ دی اوربعدازاں ملزم نے آفس کے ریکارڈ کو پھاڑ دیا اور کمپیوٹر ز بھی توڑ ڈالے ۔جس پر پولیس نے سیکورٹی گارڈ شاہزیب کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا