گوجرانوالہچیمبرالیکشن196ووٹرز کا مستقبل تین رکنی کمیٹی کے ہاتھوں میں  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں حافظ آباد کے 196ووٹرز کا مستقبل تین رکنی کمیٹی کے ہاتھوں میں چلا گیا۔کمیٹی کے اراکین جانچ پڑتال کے بعد الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق رپورٹ ڈی جی ٹی او کو جمع کروائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے سلسلے میں چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ،جس میں دونوں گروپس کے ممبران موجود تھے ، اس طویل میٹنگ میں حافظ آباد کے196ووٹرز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوااور بعدازاں صدر چیمبر آف کامرس ضیاء الحق( شیخ فیصل ایوب) نے ان ووٹرز کے مستقبل سے متعلق اکثریتی رائے سے شیخ احسن ، رانا اختر اور آصف نعیم پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنا دی اس کمیٹی کے اراکین تین روز کے اندر حافظ آباد کے ووٹرز کی جانچ پڑتال کرینگے اور فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ ووٹرز گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں اپنا ووٹ امیدواروں کو کاسٹ کر سکیں گے یا نہیں ،جبکہ کمیٹی اپنی حتمی رپور ٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن آفس اسلام آباد کو جمع بھی کروائے گی ، واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن آفس میں حافظ آباد کے ان ووٹرز پر اعتراض کے حوالے سے تحریری درخواست دی گئی تھی جس پر ڈی جی ٹی او نے یہ معاملہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے حوالے کر کے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن