”سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے“

اسلام آباد(صلاح الدین خان )14اگست یوم آزادی ، وطن عزیز کے لیے دی جانے والی ان گنت قربانیوں اور لازوال داستانوں کی یاد دلاتا ہے زندہ قومیں اپنے محسنوںاور شہداءکو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے” نوائے وقت “سروے میںعارضی سٹال ہولڈرز دوکان دار وں شیر خان جاوید، ندیم ، معاذ ، مصب ، شاہ زیب معیدودیگر احباب نے بتایا کہ وہ بھی محب وطن ہیں دکان داری کا واحد مقصد صرف پیسے کمانا نہیں نئی نسل میںا ٓزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر نوجوانوں بچوں میں جوش و خروش زیادہ ہے ہر محب وطن آزادی کا دن جوش ولولے کے ساتھ منا تا ہے آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں ملک کی قدر کرنی چاہیے شہریوں نے کا کہنا تھا آج ملکی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسوروتا ہے آج ہم نے قائد کے نظریہ اور اقبال کے فرمودات کو بھلا دیا ہے آج ہم کو اتحاد و یگانت کی ضرورت ہے اس اگست کے آتے ہی بازار سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے ہیں گلیوں محلوں میں مختلف اسٹالز سج گئے ۔ان اسٹالوں پر قومی پرچم بیجز اور رنگ برنگے ملبوسات اور اسٹیکرز فروخت کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر بچوں کے ساتھ کے سا تھ خواتین کا جوش خروش قابل دید ہے ۔ رات کو بلند عمارتوں پر گھروں پر چراغاں کیا جاتا ہے بازاروں میں لگائے گئے اسٹالوں کے علاوہ سڑکوں کے کنارے پر جشن آزادی منانے کیلئے جوش وخروش سے جھنڈوں جھڈ یوں بیج ،بینڈز سٹکرز ، سبز سفید لباس ، ٹوپیاں باجے بھی فروخت ہو رہے ہیںبچے اپنے بزرگوں سے حصول آزادی وقت دی کی گئی قربا نیوں ومشکلات اور سکھوں اور ہندو وں کے مسلمانوں پر کئے جانے مظالم کی داستانیں سن کر آزادی ملنے کی نعمت پر کلمہ شکر پڑھ رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن