شہری پر تشدد و ناروا سلوک میں ملوث ٹریفک وارڈن سمیت دیگر ملزمان گرفتار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں شہری پر تشدد کے واقعہ پرایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی پولیس نے تشدد و ناروا سلوک میں ملوث ٹریفک وارڈن شعیب سمیت دیگر ملزمان شفیق، لال خان اور ذیشان علی کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا،واقعہ میں ملوث ٹریفک وارڈن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری پر تشدد و ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں، راولپنڈی پولیس میرٹ، شفافیت اور خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن