اسلام آباد (خبر نگار)امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجنئیر سید اشفاق حسین شاہ کی قیادت میں یونائیٹڈ انجنئیرز پاکستان پینل کا پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ،چیف انجینئرز اور سینئر انجینئرز سے ملاقات کرتے ہوئے یونائیٹڈ انجنئیرز پاکستان کی ٹیم نے اپنے پینل کے ویژن اور مشن سے آگاہ کیا جس پر تمام شرکا نے یونائیٹڈ انجنئیرز پاکستان کے ایجنڈے کی توثیق کی اور انکی کامیابی کیلئے اپنی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔ انجینئر سید نفاست رضا امیدوار برائے سنئیر وائس چیئرمین، انجینئر عمران خان چیمہ امیدوار برائے جی بی ممبر الیکٹرانکس پنجاب، انجینئر رانا اظہر امیدوار برائے جی بی ممبر اور انجینئر شاہد رفیق بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجنئیر سید اشفاق شاہ نے کہا کہ انجنئیرنگ شعبے کو درپیش دیرینہ مسائل سے آگاہ ہیں ،ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوان انجینئرز بے روزگار ہیں نئی نسل انجینئرنگ سے دور ہونے لگی ہے جہاں انجینئرنگ سٹوڈنٹ کا گراف اوپر جا رہا تھا اب بدقسمتی سے نیچے آرہا ہے بڑی بڑی یونیورسیٹوں میں انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بند ہونے پر آگئے ہیں ہم کامیاب ہوکر ان مسائل کو حل کریں گے.