راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) ڈی ایچ اے اسلام آباد راولپنڈی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات پنجاب کے تعاون سے ڈی ایچ اے راولپنڈی اسلام آباد میں واقع تخت پڑی جنگل کی بحالی کے لئے مشترکہ شجرکاری مہم چلائی گئی۔200000 سے زےادہ پودے لگائے گئے اور100000سیڈ بالز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھڑکاگےا۔تخت پڑی جنگل کو بحال کرنے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا تھا۔زندگی کے تمام شعبوں سے منسلک 70000 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میںہمارے معاشرے کے مختلف طبقات سے وابستہ افراد بشمول سابق فوجی ،طلباء، دیگر مذاہب کے رہنما، مقامی رہائشی ،خواتین اور بچے اس مہم میں کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔