راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہدا ءپولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے یاد گار شہدا ءپر شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں سی پی او سید خالدہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سی آئی اے،ایس پی پوٹھوہار،ڈی ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی لیگل، ایس ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران کی کثیر تعداد کی شرکت کی تقریب میں صدر راولپنڈی بارایسوسی ایشن،ضلعی امن کمیٹی،انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی شہدا فیملیز اور پولیس اہلکاروں کی فیملیز نے بھی تقریب میں شرکت کی شہدا کی فیملیز، بچوں، افسران اور سول سوسائٹی نے یادگار شہدا پر شمعیں روشن کیں اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں کی گئیں ایس پی سی آئی اے نے کہا کہ 4اگست یوم شہدا پولیس ملک بھر میں پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے،شہدا ہمارا اثاثہ ہیں ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کہا کہ شہدا ءپولیس کے عظیم احسانات اور قربانیاں لازوال ہیں، سکھ دکھ کی ہر گھڑی میں شہدا ءکی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں ایس ایس پی آپریشنزنے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے 118 شہدا نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کی قربانی دی فرض کی راہ میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والے شہدا کے بچوں کے وارث ہیں ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ یوم شہدا پولیس شہدا کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور تجدید عہد کا دن ہے سی پی او نے کہا کہ شہدا نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے، فرض کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ہمارا فخر ہیں۔