اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی ، ملک صفدر اعوان 

Aug 04, 2024

اسلام آباد ( وقائع نگا ر ) سربراہ متحدہ علما مشائخ کونسل آف پا کستان چیف آف اعو ان پاکستان ملک صفدر علی اعوان نے کہا کہ ناموس رسالت پر کوئی مسلمان کمپرومائز نہیں کرتا،امت مسلمہ کو طاغوتی قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا ۔ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوں گی پاکستان میں نفاذ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے ناموس رسالت پر ہر مسلمان جان مال عزت قربان کرنے سے گریز نہیں کرتا۔ متحدہ علما مشائخ کونسل آف پاکستان ملکی سالمیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتی ، پاکستان مخالف قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک پاکستان کا ہر شہری حرمت رسول اور پاکستان کی سالمیت پر مر مٹنے کے لیے تیار ہیں ملک پاکستان کلمہ طیبہ کے نام سے وجود میں آیا اسکا دفاع کرنا پاکستانی قوم اچھی طرح جانتے ہیں ختم نبوت ناموس صحابہ کرام پر ہر پاکستانی اپنی جان کا نظرانہ دینے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں