اسلام آباد(میگزین رپورٹ) چیئرمین نیشنل پیپلز الائنس سید شاہد گیلانی نے کہا ہے کہ 370 اور 35 اے کی شقیں بھارت نے ان کشمیری راہنماﺅں کو دھوکہ دینے کے لئے آئین میں شامل کرائیں جنہیں بھارت نواز تصور کیاجاتا تھا۔ حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی یہ پیشگوئی 7 دہائی بعد 5 اگست 2019 اس وقت پوری ہوئی جب بھارت نے یہ شقیں اپنے آئین سے ختم کردیں۔ پانچ اگست 2019 تحریک جدوجہد آزادی میں نیا سنگ میل تھا،5 اگست 2019 کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں میں کیا کہ بھارت کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات سے جموں وکشمیر کی متنازعہ مسلمہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑا۔وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تنازعہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں طے کردہ استصواب رائے کے حق سے طے ہوگا، کشمیری آزادنہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ رائے دہی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔سید شاہد گیلانی نے کہا کہ اسماہیل ہانیہ کی شہادت کے بعد آج فلسطین قتل گاہ بن چکا ہے۔
یوم استحصال کشمیر:پانچ اگست تحریک آزادی میں سنگ میل تھا: شاہد گیلانی
Aug 04, 2024