فتح جنگ(نامہ نگار)فتح جنگ کے نواحی گاں کھرالہ کلاں کے رہائشی پولیس کانسٹیبل ملک گلفراز جوکہ تھانہ صدر حسن ابدال میں تعینات تھا ڈیوٹی پر جانے کیلئے گھر سے نکلا مگر تھانے نہ پہنچا متعلقہ تھانے سے اطلاع ملی کہ وہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچاتلاش کے بعداسکی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ فتح جنگ میں درج کرائی گئی اسکی نعش دو دن بعد سنگجانی کے قریب سے ملی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار غیاث گل خان،ڈی ایس پی فتح جنگ اصغر علی چانڈیو سمیت موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں پمز ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی مقتول کو بعد نماز جنازہ آبائی گاں کھرالہ کلاں میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔
کانسٹیبل گلفراز کو بعد نماز جنازہ آ بائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا
Aug 04, 2024