بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے عام شہری کی زندگی اجیرن کردی 

Aug 04, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار) بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بھاری برکم بل آنے کے باعث غریب متوسط طبقہ اور ملازم پیشہ لوگ سخت پریشان ہیں ان کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے جبکہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حالیہ بلوں کے باعث لوگوں کی قوت خرید بھی بری طرح متاثر ہو چکی ہے تنخواہ دار طبقہ اپنی ماہانہ تنہا بھی پھونک پھونک کر خرچ کرتا ہے کہ بجلی کا بل بھی جمع کرانا ہے یہ نہ ہو کہ پیسے ہی ختم ہو جائیں اسی طرح غریب متوسط طبقہ بھی سخت اذیت سے دوچار ہے بجلی کے ماہانہ بلوں کے آنے پر انہیں بھی اپنے بال بچوں کے پیٹ کاٹ کر بل جمع کرانے پڑتے ہیں جس طرح بجلی کے بلوں نے عام آدمی کی زندگی مشکل کر کے رکھ دی ہے اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اب لوگ دیگر معاملات زندگی مکمل طور پر روک کر تمام تر توجہ بجلی کے بلوں کی طرف ہی رکھیں گے اس صورتحال پر ملک پر مسلط حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عام لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے مزید مشکلات کھڑی کریں۔

مزیدخبریں