فتح جنگ(عدیل افضل خان)گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے پاکستان بزنس فورم فرانس ،یوکے اور اٹلی کے بڑے مشترکہ کاروباری وفد چیئرمین بزنس فورم سردار ظہور اقبال فرانس،صدر حاجی محمد اسلم چوہدری سرپرست اعلی ابراہیم ڈار اور جنرل سیکرٹری بزنس فورم یاسر خان کی قیادت میں وفد جو ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے وفد نے چیئرمین بزنس فورم سردار ظہور اقبال فرانس کی قیادت میں ملاقات کی ملاقات کے دوران گورنر نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین ملک ہے جہاں بلا خوف و خطر وہ سرمایہ کاری کریں اور انہوں نے ا پاکستان بزنس فورم کی پاکستان اور غیر ممالک میں تجارت کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں سیاحت اور کان کنی کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کے لیے یہ یہاں سرمایہ کاری کریں تو انہیں اس کے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں انہوں نے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں تعلیم صحت سے متعلق بھی انہیں جو بھی سہولیات درکارہوں گی انہیں تمام فراہم کی جائیں گی وفد نے گورنر کا تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے وفد نے سپیکر کے پی کے اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔