جشن آزادی منانے کیلئے ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاح مری پہنچ چکے

 مری(بیورو رپورٹ)ملکہ کوہسار کاگرمائی سیز ن ،مون سون کادلفریب موسم،زمین کوچھوتے بادلو ں ،کبھی موسلادھار بارش اورکبھی رم جھم برستی پھوار نے اس جنت بینظیروادی کی دلکشی کو مزید نکھاردیا ہے ،14 اگست جشن آذادی منانے کیلئے ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاح مری پہنچ چکے ہیں جبکہ سیاحوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے اس وقت مری میں تاریخی رش دیکھاجارہا ہے،مال روڈ،کشمیر پوائنٹ، پنڈی پوائنٹ،پتریا ٹہ،بھور بن،نتھیا گلی،ا یوبیہ سمیت تما م سیاحتی مراکز سیاحوں سے بھرے ہو ئے ہیں،مری کے اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ پر شام ہوتے ہی تل دھرنے کی جگہ بھی ہوتی،بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے یہاں کے کاروبار پربھی خوب چمک گیا ہے جسکے باعث تاجروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ،سیاح فیملیاں اورنوجوان یہاں کے پرکیف موسم، سر سبز دلکش نظاروں،بلند وبالا کوہساروں اورزمین پرپھیلی ہوئی گہری دھندسے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اوراس وادی میں گزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کواپنے کیمروں اورسلفیوں میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن