فلسطینی بچو ں بچیوں عورتو ں بوڑوں کو سر عام قتل کیا جا رہا ،شیخ آفتا ب

اٹک (نامہ نگار) اسرا ئیل نے فلسطینیو ں پر ظلم کی انتہا کر دی اور تمام اسلامی ممالک خا موش تما شا ئی بن چکے ہیں ، فلسطینی بچو ں بچیوں عورتو ں بوڑوں کو سر عام قتل کیا جا رہا ہے ، ان کے ساتھ زیا دتیا ں کی جا رہی ہیں ،مگر کوئی بھی اسرائیل کے خلا ف آوا ز اٹھا نے کو تیا ر نہیں ، ان خیالا ت کا اظہا ر مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 49 شیخ آفتا ب احمد نے چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ فیصل جا وید سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا اسرا ئیل نے ایرا ن کی سر زمین پر فلسطینی لیڈر کو ما ر دیا جس پر ایران بدلہ لینے کو تیا ر ہے ، اگر جنگ لگ گئی تو معا شی بحران شروع ہو نے کا خدشہ ہے ، پیٹرو ل ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن