دوسرا انسٹرکٹر ڈویلپمنٹ کورس اختتام پذیر

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے ٹریننگ انسٹرکٹرزکیلئے بین الاقوامی منشیات اور قانون نافذ کرنے والے امور کے بیورو(INL) اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC)کے تعاون سے دوسرا انسٹرکٹر ڈویلپمنٹ کورس اختتام پذیرہوا،کورس میں اسلام آباد پولیس کے علاوہ پولیس کالج سہالہ اور پولیس ٹریننگ سکول روات کے ٹریننگ انسٹرکٹرز نے حصہ لیا، اس موقع پر کمانڈنٹ کیپٹل پولیس کالج شاکر حسین داوڑ نے نئے آنے والے پروگرام منیجر، پولیس اسسٹنس پروگرام آئی این ایل کو خوش آمدید کہا اور کورس شرکاکو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ای پیپر دی نیشن