امریکی صدرجوبائیڈن کاکہنا ہے ایران اور حماس نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پرعائد کیا ہے،کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ایران اسرائیل پرحملے سے بازرہے گا یا نہیں۔جو بائیڈن نےکہا کہ امید ہے ایران خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے گا،خدشہ ہے یہ کشیدگی پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے،علاقائی کشیدگی روکنے کے لیے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔امریکی صدرکاکہنا تھا اگرایران اسرائیل پرحملہ کرتا ہے توامریکا بھرپورانداز سے اسرائیل کا دفاع کریگا، اسرائیل کوسپورٹ کرنے کیلئےخطے میں اپنی جنگی استعدادکارمیں اضافہ کیا ہے۔