پنجاب میں دھان کی کاشت کا ہدف50لاکھ ایکڑ مقرر

صوبہ پنجاب میں دھان کی کاشت کا ہدف50لاکھ ایکڑ مقررکیا گیا ہے۔امسال صوبہ پنجاب میں 65 لاکھ ایکڑ رقبہ پر دھان کی کاشت متوقع ہے،صوبہ پنجاب میں اب تک 60 لاکھ ایکڑ رقبہ پر دھان کی کاشت ہوچکی ہے، دھان کی مقررہ ہدف سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا کہنا ہے کہ دھان کےضرررساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملے بارے کاشتکاروں کو بروقت آگاہ کیا جارہا ہے، دھان کی فصل پر صرف سفارش کردہ زرعی زہروں کا استعمال یقینی بنایا جارہا ہے، دھان کی باقیات کو جلانے کے نقصانات بارے کاشتکاروں کو آگاہ کیا جارہا ہے،یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک کی ڈیمانڈ کے مطابق چاول کی پیداوار کا حصول یقینی بنایا جارہا ہے۔چاول کی برآمد میں اضافہ کیلئے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اضافی قیمت کی ادائیگی یقینی بنائے، دھان کی معیاری اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے فنی رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے، دھان کی فصل پر زرعی زہروں کے ذمہ دارانہ استعمال بارے تربیتی سیشنز منعقد کئے جارہے ہیں۔دھان کی ہارویسٹنگ کےدوران نقصانات سے بچاو کیلئے جدید ہارویسٹرزکی فراہمی بارے پیکج تیار کیا جا ر ہا ہے، دھان کی برآمدی اہمیت کی حامل اقسام کی اچھی پیداوار زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن