اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا سربراہ کون ہوگا؟

Aug 04, 2024 | 17:07

ویب ڈیسک

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی تحریک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے وسیع مشاورتی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حماس کی شوریٰ کونسل کے اجلاس میں نئے سربراہ کا فیصلہ ہو گا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے کئی اعلیٰ عہدیدار اسماعیل ہنیہ کی جگہ لے سکتے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ کے نائب صالح العاروی اُن کے بعد ازخود حماس کے سربراہ بن سکتے تھے لیکن وہ پہلے ہی جنوری میں اسرائیل کے ایک حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں جو معتدل طبیعت کے مالک ہیں۔ اسی طرح خلیل الحیہ جنہیں حماس میں ایک مضبوط شخصیت سمجھا جاتا ہے اور اسماعیل ہنیہ کے قریبی ساتھیوں میں بھی شمار کیا جاتا تھا، انکا نام بھی زیرِ غور ہے۔ہنیہ کے ایک اور نائب زاہر جبارین ہیں، جنھیں حماس کے مالیاتی اور انتظامی امور میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے حماس کا سی ای او کہا جاتا ہے۔ ایران سے قریبی تعلقات ہونے کی وجہ سے انکے بھی حماس کے اگلے سربراہ بننے کے امکانات ہیں۔فلسطینی تنظیم کے ایک اور اہم ترین رہنما یحییٰ السنوار جو غزہ میں جاری جنگ کی قیادت کر رہے ہیں، وہ بھی اسماعیل ہنیہ کی جگہ سنبھال سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ تھے۔ انہیں 31 جولائی کو تہران میں اُس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے۔

مزیدخبریں