جماعت اسلامی دھرنا مظاہرین کو گورنر سندھ کی جانب سے چائے، پراٹھے کا ناشتہ، بریانی سے تواضع

Aug 04, 2024 | 17:18

ویب ڈیسک

بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں دھرنا مظاہرین کو گورنر سندھ کی جانب سے پرتکلف تواضع کی گئی۔جماعت اسلامی جو عوامی مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر ہے اور گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں بجلی بلوں میں ہوشربا اضافوں اور مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ اب مرکزی قیادت کی ہدایت ہفتے کی شام سے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی اپنی قیام گاہ کے باہر دھرنا دینے والے مظاہرین کی مہمان نوازی کرتے ہوئے صبح انہیں چائے اور پراٹھے کا ناشتہ دیا اور دوپہر میں مظاہرین کی تواضع بریانی سے کی گئی۔اس حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عوام سے کچھ نہیں لیتا، اپنی تنخواہ تک فلاحی اداروں کو دیتا ہوں۔ عوام کے ٹیکس سے نہیں بلکہ ذاتی رقم سے دھرنا مظاہرین کی خدمت کر رہا ہوں کیونکہ مظاہرین میرے مہمان اور سندھ کے رہنے والے ہیں جن کی خدمت میرا فرض ہے۔کامران ٹیسوری نے دھرنے میں شریک نوجوانوں کو پیشکش کی کہ وہ خود کو گورنر آئی ٹی کورسز میں رجسٹرڈ کرائیں کیونکہ پاکستان کو دنیا کی طاقت بنانا ہے تو مظاہرے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی سیکھیں۔انہوں نے یہ بھی پیشکش کی کہ دھرنے کی وجہ سے جو لوگ اپنے کاموں پر نہیں جا سکتے. وہ اہل خانہ کے لیے مفت راشن بھی لے لیں۔

مزیدخبریں