پیرس اولمپکس:چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرِفہرست، امریکا کا دوسرا نمبر

فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 کے نویں روز چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست، امریکا کا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔پیرس اولمپکس کے آٹھویں روز کے اختتام پر مزید 31 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا جن میں کئی ممالک نے اپنا پہلا میڈل حاصل کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اب تک 57 ممالک کا کھاتہ کھل چکا ہے۔اولمپکس کا آٹھواں روز امریکی ایتھلیٹس کے نام رہا جنہوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔ یوں امریکا 23 برانز، 24 سلور اور 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 61 میڈلز حاصل کرچکا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر میزبان فرانس موجود ہے جو اب تک 12 گولڈ میڈلز اپنے نام کرچکی ہے۔ 14 سلور اور 15 برانز میڈلز کے ساتھ فرانس نے مجموعی طور پر 41 میڈلز حاصل کیے ہوئے ہیں۔میڈلز کی دوڑ میں آسٹریلیا کا 12 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھا اور برطانیہ کا 10 گولڈ کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔پیرس اولمپکس کے آٹھویں روز ویمنز 100 میٹر ریس میں جولین الفریڈ دنیا کی تیز ترین خاتون بن گئیں۔ وہ سینٹ لوسیاز کو پہلا گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن