پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) نے حکومت کو اسمبلیاں توڑنے اور ملک میں نئے الیکشن کروانے کا مشورہ دیدیا۔سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو وہ اسمبلی تحلیل کرے اور ملک میں الیکشن کرا دے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر خدشات تھے تو انہیں ہمارے ساتھ کیوں شیئر نہیں کیا .ہم پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں لیکن وہ کوئی ڈیلیور تو کرے ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کئی بار یہ پیغام دے چکے ہیں کہ مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کیا جائے. اگر سسٹم ڈیل ہوا تو اس سے ملک کا بہت نقصان ہو گا۔نیئر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بھروسے کے قابل نہیں کیونکہ ان کا صبح بیان کچھ اور اور شام کو کچھ اور ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔