نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 14 اگست سے آپریشنل کرنے کا امکان

کوئٹہ: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 14 اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 14 اگست سے فعال کیے جانے کا امکان ہے. جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے. کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کریگی۔ذرائع نے بتایا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محتاط اندازے کے مطابق 54 ارب 98 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے. گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جس پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ ہے، چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ تعمیر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن