پاکستان میں عالمی تعاون سے جاری منصوبوں کی تعداد 298 ہوگئی، کثیر الجہتی منصوبے 146، دو طرفہ منصوبوں کی تعداد 152 ہوگئی۔سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی تعاون سے جاری منصوبوں کی تعداد 298 ہوگئی، کثیر الجہتی منصوبے 146، دو طرفہ منصوبوں کی تعداد 152 ہوگئی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں عالمی بینک کے قرض سے اس وقت 58 منصوبے جاری ہیں. 58 منصوبوں کی لاگت 14 ارب 80 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہے.منصوبوں کیلئے 6 ارب 16 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رقم جاری ہو چکی ہے۔سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ عالمی بینک کی گرانٹ سے ملک میں 5 منصوبے جاری ہیں، گرانٹس پر جاری 5 منصوبوں کی لاگت 10 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہے. عالمی بینک رقم میں سے 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالر جاری کر چکا ہے۔اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض پر 40، گرانٹ پر 14 منصوبے جاری ہیں، اے ڈی بی کے 40 منصوبوں کی لاگت 7 ارب 23 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہے، ان 40 منصوبوں کیلئے اے ڈی بی 3 ارب 20 کروڑ 27 لاکھ ڈالر جاری کر چکا ہے۔اس کے علاوہ اے ڈی بی کی گرانٹس پر جاری 14 منصوبوں کی لاگت 9 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ہے، ان 14 منصوبوں کیلئے اے ڈی بی 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹس دے چکا ہے۔ دستاویزات کے مطابق آئی ایف اے ڈی کے قرض پر 5، گرانٹس پر ایک منصوبہ جاری ہے، آئی ایف اے ڈی کے جاری 6 منصوبوں کی لاگت 34 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہے، ان منصوبوں کیلئے آئی ایف اے ڈی 16 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رقم جاری کر چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق یورپی یونین کی گرانٹس پر ملک میں 21 کثیر الجہتی منصوبے جاری ہیں، یورپی یونین کے جاری 21 منصوبوں کی لاگت 70 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہے جس کے لیے یورپی یونین نے 38 کروڑ 85 لاکھ ڈالر جاری کر چکا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق چائنہ کے پاکستان میں مجموعی طور پر 15 منصوبے جاری ہیں، چین ایک منصوبے کیلئے قرض اور 14 کے لیے گرانٹس دے رہا ہے. چین کی گرانٹس پر جاری 14 منصوبوں کی لاگت 31 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہے. چین 14 منصوبوں کے لیے 25 کروڑ 27 لاکھ ڈالر جاری کر چکا ہے۔اس کے علاوہ ملک میں سعودی عرب کے 13، کوریا کے 15 منصوبے جاری ہیں، اٹلی، جرمنی، فرانس اور یوکے کے مجموعی طور پر 60 منصوبے جاری ہیں۔
پاکستان میں عالمی تعاون سے جاری منصوبوں کی تعداد 298 ہوگئی
Aug 04, 2024 | 23:48