سابق نگران وفاقی وزیرمحمدعلی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئےہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے محمد علی کو معاون خصوصی برائے پاور تعینات کر دیا،کابینہ ڈویژن نے نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔معاون خصوصی محمد علی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا ،محمد علی نگران دور میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم رہ چکے ہیں۔
محمد علی معاون خصوصی برائے پاور تعینات
Aug 04, 2024 | 23:56