ایسٹ افریقہ جونیئر ٹینس عشنا سہیل ڈبل کے سیمی فائنل مےں پہنچ گئےں

Dec 04, 2010

سفیر یاؤ جنگ
کگالی (نیٹ نیوز) پاکستان کی عشنا سہیل نے آئی ٹی ایف ایسٹ افریقہ جونیئر سرکٹ ٹینس کے ڈبلز سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ روانڈا کے شہر کگالی مےں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل مےں تھرڈسیڈ عشنا سہیل اور کینیا کی نیکیتاداودا کی جوڑی نے نائیجیریا کی امااوپاریسن اور برونڈی کی لوراسیوری کی جوڑی کو یک طرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس مےں زیر کیا۔ عشنا اور نیکیتا کی جوڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ دو سے جیتا۔ دوسرا سیٹ 6-0سے جیت کر میچ اپنے نام کےا۔
مزیدخبریں