ٹیم ورلڈکپ کیلئے تیار نہیں‘ کھلاڑی اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں : شاہد آفریدی

کراچی (نیٹ نیوز+آن لائن) پاکستان ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اپنے مسئلوں میں الجھے ہوئے ہیں وہ بہ حیثیت کپتان سمجھتے ہیں کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کیلئے تیار نہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں نجی سکول میں سالانہ سپورٹس کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کامران اکمل اور شعیب ملک اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کو وہ ٹونٹی 20 کیلئے مناسب کھلاڑی نہیں سمجھتے۔ آن لائن کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اسی وجہ سے مظہر مجید نے میرا نام نہیں لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور کامران اکمل موجودہ ٹیم کی ضرورت ہے اور ان کو ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تاہم ٹی ٹوئنی میں محمد یوسف کی کوئی جگہ نہیں بنتی انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کے سو فیصد مکمل ہونے پر مطمئن نہیں ہوں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جہاں تک ورلڈ کپ کا تعلق ہے ہماری تیاری نہیں ہوئی کھلاڑیوں کو کسی نہ کسی مسائل کا سامنا ہے پی سی بی کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں کا جلد از جلد اعلان کرے ۔

ای پیپر دی نیشن