آرجی ایس ٹی بل انتیس دسمبر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ حفیظ شیخ

Dec 04, 2010 | 14:46

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں انسٹیوٹ آف بزنس مینیجمنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ آر جی ایس ٹی تمام صوبوں کی مشاورت سے لگایا جائے گا، جب تک سیاسی جماعتیں متفق نہیں ہوں گی آر جی ایس ٹی نہیں لگے گا، انھوں نے کہا کہ آر جی ایس ٹی کی تمام شقوں پر غور کیا جارہا ہے، تاہم آر جی ایس ٹی کے نفاذ کے لئے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی،حفیظ شیخ نے کہاکہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث صوبوں کو اختیارات ملنا شروع ہوگئے ہیں، انھوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے اقدامات کررہی ہے اکتوبرکےمہینے میں برآمدات میں تیس فیصد اضافہ ہواہے
مزیدخبریں