پیپکو ذرائع کے مطابق ترک کمپنی کے بحری بجلی گھر دو سو بتیس کی بجائے دو سو بیس میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے اور نیشنل گرڈ میں وہاں سے ایک سو نوے میگاواٹ بجلی شامل ہوسکے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل معاہدے کے مطابق اس بجلی گھر نے اس سال مئی میں پیداوار شروع کرنا تھی لیکن سات ماہ کی تاخیر کے باعث پیپکو بجلی گھرکی انتظامیہ سے پہلی ادائیگی کے وقت تقریباً تین کروڑ ڈالر سے زائد کا جرمانہ وصول کرے گا، جس کا نوٹس دیا جاچکا ہے۔ پیپکو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پلانٹ سے پیداوار شروع کرنے کے لئے تیس ہزارٹن فرنس آئل کا ذخیرہ کرنا ضروری ہے، کیونکہ اس میں روزانہ ڈیڑھ ہزارٹن تیل جلاکر بجلی پیدا کی جائے گی اورمطلوبہ مقدارکی درآمد میں دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے