وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورافغان صدر حامد کرزئی کےدرمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پراتفاق کیا گیا، یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔

Dec 04, 2010 | 19:40

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور افغان صدرکابل میں ون آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ملک اور دوست ہے،دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہ ہونا ہوگا، دہشتگردی سے پاکستان کو بہت ذیادہ نقصان پہنچا ہے اس کے خاتمے کیلئے افغانستان سے ہرممکن تعاون کریں گے۔ وزیراعظم گیلانی نے واضح کیا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر دہشتگردی کےخلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ افغان صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے دورے کو دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہم قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کی فضا کو ختم کرنا ہوگا،مستحکم پاکستان کے بغیرافغانستان میں استحکام ممکن نہیں ہے۔
اس سے قبل صدارتی محل میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کی صورتحال سمیت اعتماد سازی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی اوردونوں رہنماؤں کے درمیان ترقی اور قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزیدخبریں