گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اٹک سے جہلم تک پوٹھوہارریجن میں سی این جی سٹیشنزبند ہونے سے شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مسائل کا سامنا ہے ۔

Dec 04, 2010 | 22:38

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب کے مختلف زونز میں صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ وار شیڈول کے تحت گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔اسلام آباد اور راول پنڈی سمیت پوٹھوہار ریجن میں اٹک سے جہلم تک تمام علاقوں میں سی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی صبح چھ بجے بند کردی گئی،جسے کل صبح چھ بجے بحال کیا جائے گا،سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مسائل کا سامنا ہے
مزیدخبریں