معروف اداکارجمیل فخری کا جواں سال بیٹا علی ایاز فخری امریکہ میں بائیس ماہ سے لاپتہ ہے، بیٹے کی بازیابی کے لئے غمزدہ والدین نے حکومت سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک میں بائیس ماہ قبل لاپتہ ہونے والے علی ایازفخری کے والد اداکارجمیل فخری نے وقت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنے ماموں کے ساتھ امریکہ میں رہ رہا تھا اور اسے پندرہ مارچ دو ہزارنو کوپاکستان آنا تھا مگر اٹھائیس فروری دو ہزارنو کے بعد ان کا بیٹے سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ جمیل فخری نے صدر آصف زرداری، چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارچوہدری اور وزیراعظم گیلانی سے اپیل کی کہ سفارتی روابط کا استعمال کرتے ہوئے علی ایاز فخری کی بازیابی کو ممکن بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن