اپنے آفس سے جاری بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبے میں وال چاکنگ و بینرز لگانے، اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں قائم مساجد ، امام بارگاہوں اور مرکزی مجالس میں اسکینرزاور وال تھرو گیٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے ۔ ذوالفقار مرزا نے ہدایت کی جلوس کے روٹس کو بم ڈسپوزل سکواڈ سے کلیئر کرانا ضروری ہے ۔