فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے بنگلور مٰیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب سے زیادہ آبادی والے ملک کو مستقل نشست سے محروم رکھنا سمجھ سے باہر ہے۔ فرانسیسی صدر نے خطے میں قیام امن اور پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے بھارتی اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ بھارت کی یہ کوششیں عالمی سطح پرمثبت اثرات مرتب کریں گی جن سے دہشتگردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ فرانس نے بھارت کی جانب سے نیوکلییر ٹیکنالوجی کے حصول کی کبھی بھی مخالفت نہیں کی کیونکہ یہ بھارت کا حق ہے اور اس سلسلہ میں کی جانے والی مخالفت نا انصافی ہوگی ۔