انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگزمیں دو وکٹوں کے نقصان پر تین سو سترہ رنزبنا کر بہتررنز کی برتری حاصل کرلی، ایلسٹر کک نے سیریز کی مسلسل دوسری سنچری بناڈالی۔

Dec 04, 2010 | 23:06

سفیر یاؤ جنگ
ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکا کھیل ختم ہوا تو ایلسٹرکک ایک سو چھتیس اورکیون پیٹرسن پچاسی رنز بنا کرکریز پرموجود تھے۔ ایلسٹر کک نے کیریئرکی پندرہویں اورسیریزکی مسلسل دوسری سنچری سکورکی، وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ڈبل سنچری بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ ان کے اورکیون پیٹرسن کے درمیان اب تک ایک سو سے اکتالیس رنز کی شراکت ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے جوناتھن ٹروٹ اٹھہتر اوراینڈریو سٹراؤس ایک سکوربنا کرپویلین لوٹ گئے، آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگزمیں دوسو پینتالیس رنز بنائے تھے، یوں بہتررنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد میچ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں