لاہورمیں جمیل فخری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ایف بی آئی سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، حکومت میں موجود ایم کیو ایم کے وزراء اس مسلئے کو بھرپورانداز میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے نیویارک پولیس کی کارکردگی پرمایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایم کیوایم آپ کے غم میں برابرکی شریک ہے۔ فارق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ اس معاملے میں اپنا کردارادا کرے اور سفارت خانے کی جانب سے جمیل فخری کو ان کے بیٹے کے متعلق معلامات فراہم کی جائیں۔ اس سے پہلے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردارعتیق احمد خان بھی جمیل فخری کے گھرگئے اور انہیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیل فخری کا کہنا تھا کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے ان سے بائیس ماہ میں صرف ایک باربات کی ہے، اربابِ اختیار نے اب تک ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔