چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق نئے ذخائرمنگولیا کے علاقے سے دریافت ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان ذخائر کی دریافت سے چین کواپنی توانائی اورایٹمی ضروریات پوری کرنے میں بھرپو مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے چین ایٹمی پاورپلانٹس سے دوہزار بیس تک سترگیگا واٹس بجلی پیدا کرنےکا ارادہ رکھتا ہے جبکہ اس وقت وہ گیارہ گیگا واٹس بجلی بنارہا ہے ۔