سپاٹ فکسنگ کے الزامات میں معطل ہونے والے پاکستانی کرکٹرسلمان بٹ نے ممتاز قانون دان اعتزازاحسن کی بطور وکیل خدمات حاصل کرلیں۔

Dec 04, 2010 | 23:43

سفیر یاؤ جنگ
سپاٹ فکسنگ میں مبینہ طورپرملوث ہونے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے معطل کئے گئے سلمان بٹ کے مقدمے کی سماعت چھ سے گیارہ جنوری تک دوحہ میں ہوگی جس کی پیروی آفتاب گل اورشاہد سعید ایڈووکیٹ کریں گے جبکہ معروف قانون دان اعتزاز احسن کیس میں دونوں وکلاء کی معاونت کریں گے۔ اس سے پہلے آئی سی سی نے سلمان بٹ اور محمد عامر کی عارضی معطلی کے خلاف اپیل خارج کردی تھی۔
مزیدخبریں