پاکستانی وکٹ کیپرذوالقرنین حیدرنے اپنے نئے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اہلخانہ کو ملنے والی دھمکیوں کے باعث خاموش ہیں مگروہ دودن میں سب کچھ سامنے لے آئیں گے

سوشل ویب سائٹ فیس بک پر اپنے نئے پیغام میں ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ چپ ہوکر بیٹھ گئے ہیں، بلکہ وہ اپنے اہلخانہ کو ملنے والے دھمکی آمیزخطوط اورٹیلی فون کالز کی وجہ سے وقتی طورخاموش ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے اہلخانہ سے بہت محبت ہے اور انہوں نے بارہا حکومت پاکستان سے ان کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے،ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ وہ کرپشن سے نفرت کرتے ہیں ،اور آئندہ دو دن میں وہ اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے ہر بات منظرعام پرلائیں گے

ای پیپر دی نیشن