آر جی ایس ٹی کی منظوری کے لئے ”ڈرامے کا نیا سکرپٹ“ تیار ہو گیا

Dec 04, 2010

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (افضل باجوہ / دی نیشن رپورٹ) نئے ٹیکسوں کے نفاذ کیلئے ایک اور ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے۔ اس وقت تمام نظریں قومی اسمبلی سے متنازعہ آر جی ایس ٹی کی منظوری پر لگی ہوئی ہیں۔ بظاہر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے 17 میں سے 10 ارکان نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سربراہ فوزیہ وہاب کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے کہا ہے۔ تجزیہ نگاروں کی رائے میں یہ آر جی ایس ٹی کی منظوری میں ایک رکاوٹ بن سکتی ہے۔ تاہم اندرونی حلقوں کا خیال ہے کہ یہ قومی اسمبلی سے آر جی ایس ٹی کی منظوری کے ڈرامہ کا نیا سکرپٹ ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے اتحادیوں کو یہ بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس قومی اسمبلی سے آر جی ایس ٹی کی منظوری کے لئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہے اس بل کی منظوری کے لئے سادہ اکثریت کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو یہ یقین ہے کہ ایم کیو ایم اس کی حمایت کرے گی۔ اس حوالے سے صدر زرداری کے پاس ترپ کا پتہ موجود ہے جسے صرف موقع پر ہی استعمال کیا جائے گا۔
نیا سکرپٹ
مزیدخبریں