کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ٹرمینلز پر افغانستان میں نیٹو افواج کو سپلائی کرنے والے سینکڑوں ٹرالر، آئل ٹینکرزکھڑے ہیں ۔انہیں چمن کے راستے افغانستان جانا تھا لیکن چھبیس نومبرکو سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو افواج کے حملے پرحکومت کی جانب سے سپلائی بند کرنے کے اعلان کے بعد سپلائی منقطع کردی گئی ہے جس کے باعث کوئٹہ ،چمن اور دیگر علاقوں میں نیٹو کیلئےسپلائی لے جانے والے سینکڑوں کنٹینرز اور ٹینکرکھڑے ہیں جن کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔