میمو سکینڈل پر حکومتی واویلا چور کی داڑھی میں تنکے کے مصداق ہے ۔ رانا ثناء اللہ

جھنگ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات پرضلعی انتظامیہ سے بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کتے ہوئےرانا ثناءاللہ نے کہا کہ حسین حقانی کے استعفےٰ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ بلکہ میمو سکینڈل کے تمام ذمہ داروں کو کٹہرے میں آنا ہوگا۔ سپریم کوٹ کی جانب سے شواہد اکھٹے کرنے کے لئے بنائے گئے کمیشن پرحکومتی اعتراض چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعوان سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اخلاقیات سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہیں اورعوام کے مسترد کردہ چہروں کو اپنی پارٹی میں شامل کررہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کے تمام ایم پی ایز کو سات سات کروڑروپے دینے کا اعلان پری پول دھاندلی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن