ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے نجی گارڈ مقتول حاکم علی زرداری کے سسر عبدالغفار کے مطابق حاکم علی زرداری راوی روڈ میں کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھا گزشتہ رات حاکم زرداری اپنے کزن علی رضا زرداری کے ساتھ نکلا مگر واپس گھر نہیں آیا ۔ مقتول کے سسر کے مطابق حاکم سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے ساتھ بطور گارڈ چھ سال تک کام کرتا رہا ہے حاکم علی زرداری کوکمر میں چھری مار کرقتل کیا گیا ہے جبکہ اسکا کزن علی رضا ابھی تک لاپتہ ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروادیا ہے اورتفتیش شروع کردی ہے۔