کراچی ائرپورٹ کے رن وے پر دو گاڑیوں کی ”ریس“ آپس میں ٹکر

Dec 04, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے اور سی اے اے کی گاڑیوں میں ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گاڑیاں رن وے پر ریس لگاتے ہوئے بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایئرپورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازم نشے کی حالت میں گاڑی تیز چلا رہا تھا لیکن گاڑیاں ریس نہیں لگا رہی تھیں۔ ایک گاڑی بے قابو ہو کر طیارے کی جانب گئی تو دوسری نے ٹکر مار دی تاکہ طیارے سے ٹکرا نہ سکے، ٹکر کے بعد ایک گاڑی کا ڈرائیور مسلسل گاڑی دوڑاتا رہا جسے ایئرپورٹ سکیورٹی نے پکڑ کر ہسپتال منتقل کر دیا جو نشے میں تھا۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ریس لگاتی گاڑیوں سے مشکوک سامان پھینکا گیا۔ وزیر دفاع احمد مختار نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔ مشکوک سامان پھینکنے کی اطلاع پر حساس ادارے کے اہلکار بھی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
مزیدخبریں